TYPHOID FEVER 25

Definition of Typhoid Fever in Urdu

 تعریف

ٹائیفائیڈ جس کو میعادی بخار یا موتی جھرا بھی کہتے ہیں۔ یہ بیماری ایک خاص قسم کے

جراثیم (بیکٹیریم سلمونیلا ٹائفی ) کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔ یہ بیماری ہر عمر میں

ہوسکتی ہے لیکن بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ ٹائیفائیڈ کا جراثیم انسانوں کے

علاوہ جانوروں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کا باعث آلودہ پانی غیر صحت مند ماحول میں

رہنا وغیرہ ہوسکتے ہیں ۔ جب ٹائیفائیڈ کا جراثیم جسم میں داخل ہوتا ہے تو اس کے 7 سے

21 دن کے اندر اس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ یہ جراثیم آنتوں میں پہنچ کر

وہاں زخم پیدا کرتا ہے وہاں سے خون میں شامل ہوتا ہے اور پھر ٹائیفائیڈ بخار ظاہر ہونا

شروع ہوتا ہے۔ بخارآہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور پھر درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جاتا ہے ۔

درجہ حرارت 106 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ اس سے مریض کی آنتیں متاثر ہوتی ہیں ۔ آنتوں

میں زخم بن جاتے ہیں ۔ قبض کا عارضہ لاحق ہوتا ہے ۔ پورے جسم پر بالخصوص سینے

پر باریک موتیوں جیسے دانے نکلتے ہیں ۔ بخار شام کو بڑھ جاتا ہے اور صبح کو کم

ہوجاتا ہے ۔ زبان پر سفید میل کی تہہ جم جاتی ہے زبان کے کنارے صاف اورسرخ ہوجاتے

ہیں ۔ وقت کے ساتھ علامات میں شدت آتی ہے ۔ مریض کو کمزوری اور نقاہت ہوتی ہے اس

کے بعدازاثرات کے طور پر کوئی عضوبیکار بھی ہوسکتا ہے۔ اگر مریض کنٹرول میں نہ

آئے تو مریض شاک میں چلا جاتا ہے اورموت واقعہ ہوسکتی ہے ۔

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں