7

Definition of Spinal or Vertebral Column

ریڑھ کا ستون

انسانی جسم میں ریڑھ کا ستون مختلف سائزوں کے تینتیس 33 مہروں سے مل کربنتا ہے

A سروائیکل (گردن والے مہرے ) CERVICAL                 

Bتھوریسک (چھاتی والے مہرے ) THORACIC 

C : لمبر  (کمر والے مہرے ) LUMBER

D : سیکرل(کمر کے نچلے حصے والے) SACRAL

E : کوکسی جی آل(آخری و نیچے دمچی) COCCYGEAL

ایک مہرے کو ورٹبرا Vertebra کہتے ہیں جبکہ ایک سے زائد مہروں

کو ورٹبری Vertebrae کہتے ہیں سپائنل کالم میں درج ذیل ترتیب ہے

1  گردن کے مہرے   LUMBER VERTEBRAE

تعداد میں 7 ہوتے ہیں یہ ضرورت کے مطابق حرکت کرسکتے ہیں ۔

2  چھاتی کے مہرے THORACIC VERTEBRAE

ان کی تعداد 12 ہوتی ہیں یہ علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں مگر ان کی حرکت

نسبتآ محدود ہوتی ہے

3 کمر کے مہرے LUMBER VERTEBRAE 

کل پانچ ہوتے ہیں یہ علیحدہ علیحدہ  ہوتے ہیں اور  محدود حرکت

کر سکتے ہیں۔

4 نچلی کمر کی ہڈی SACRUM

یہ پانچ مہروں سے مل کر بنتی ہے جو کہ آپس میں جڑے ہوتے ہیں  یہ ہڈی

کولہوں کی دو ہڈیوں کے درمیان واقع ہوتی ہے جس کے ساتھ جوڑ بناتی ہے

5 دمچی کی ہڈی  COCCYX   

یہ ریڑھ کی ہڈی کا آخری چھوٹا سا حصہ ہے جو کہ 4 یا 5 مہروں سے بنتا ہے

یہ مہرے آپس میں جڑکر ایک ہڈی کی صورت اختیار کر لیتے ہیں

گردن Cervical  چھاتی Thoracic  اور کمر Lumber ریجن کے مہرے حرکت کر

سکتے ہیں ان کے درمیان کری ہڈی Cartilage موجود ہوتی ہے جسے

ڈسک  Disk کہتے ہیں یہ ڈسک مہروں کوباہمی رگڑ سے بچاتی ہے جبکہ آخری دو

ریجن سیکرل ریجن  Sacral Region  اور کوکسی جیل ریجن Coccygeal

Region  کے مہرے آپس میں جڑے ہوئے Fused ہوتے ہیں جو حرکت نہیں کر سکتے

ہیں ان تمام مہروں میںحرام مغز ہوتا ہے جو دماغ سے نکل کر سیکرل تک جاتا ہے ہر

مہرے میں سے جسم کے مختلف اعضاء کی طرف اعصابی شاخیں نکل کر جاتی ہیں اس

طرح تمام جسم میں اعصابی نظام  Nervous System  پھیل جاتا ہے یہ نظام جسم کی

کارکردگی بحال رکھنے دماغ سے مختلف تمام کاموں کو پیغام پہنچانے اور جسم

کے ہرحصے سے دماغ کو پیغام پہنچانے کا فعل ادا کرتا ہے

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں