22

Definition of Rhinitis in Urdu

تعریف

یہ ناک کی اندرونی سطح کی سوزش کو کہتے ہیں ، اس میں سوزشی مادہ کے علاوہ بعض

اوقات معمولی خون بھی رستا ہے ، یہ بیماری اکثرالرجی کی وجہ سے ہوتی ہے، بعض

لوگوں کو یہ بیماری کسی خاص موسم میں ہوتی ہے یا سارا سال رہتی ہے ۔ اس کے علاوہ

کچھ لوگ گھریلو گرد غبار دھواں،تیزبو،مخصوص خوشبو ٹھنڈی ہوا ، خشک

ہوا ، اونی ، ریشمی کپڑے وغیرہ سے الرجک ہوتے ہیں جو ناک کی سوزش کی

صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ بیماری دوسری بیماریوں کی علامات سے ملتی جلتی

ہے۔ مثلاً انفلوئنزا ، خسرہ وغیرہ۔

 علامات

اچانک چھینکیں آنا،ناک سے مسلسل پانی بہنا ، ناک کا سُرخ ہونا ، آنکھوں سے پانی

بہنا، مزمن حالت میں ناک بند ہوجاتی ہے۔

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں