12

Definition of Meningitis in Urdu

تعریف

گردن توڑ بخار ایسا بخار ہے جس میں دماغ کی جھلی کی سوزش ہو جاتی ہے اور اس

سوزش کے باعث ہی یہ بخار ہوتا ہے ۔ یہ ایک خطرناک بخار شمار کیا جاتا ہے۔ بر وقت

علاج نہ ہونے سے مریض مر جاتا ہے۔ یہ ایک خاص قسم کے جراثیم سے پھیلتا ہے – یہ

جراثیم سانس کے راستے خون میں پہنچ جاتے ہیں اور وہاں پہنچ کراپنا کام شروع کر دیتے

ہیں – خون سے یہ ریڑھ کے اندر موجود مائع  سی ۔ ایس ۔ ایف  میں چلے جاتےہیں بچوں

میں یہ مرض وبائی صورت میں بھی ہوسکتا ہے – یہ ایک سے زیادہ قسم کے بیکٹیریا سے

پھیلتا ہے۔ اس کا حملہ ہوتا ہے تو علامات شدت سے ظاہر ہوتی ہیں – سر درد ہوتا ہے

سردی لگتی ہے۔ درد سر سے گردن تک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بازوؤن اور کمر میں درد

ہوتا ہے بچون میں غشی کے دورے پڑتے ہیں بچہ روشنی سے گھبراتا ہے۔ نبض میں بے

قاعدگی آجاتی ہے – مرض کی شدت میں مریض کومہ میں چلاجاتا ہے۔ گردن میں سختی

   آجاتی ہے ٹھوڑی کو سینے سے لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ مریض کی ران کوپیٹ کی طرف

حرکت دینا اور سیدھا کرنا تکلیف کا باعث ہوتا ہے ایک ٹانگ موڑنے سے دوسری خودبخود

مڑجاتا ہے مرض بڑھتی ہے تو جسم پر دھبے بننے لگتے ہیں – آشوب چشم بھی ہوسکتا

ہے یہ علامات اگر بروقت کنٹرول نہ ہوں تو مریض مرجاتا ہے

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں