11

Definition of Bronchitis in Urdu

 تعریف

یہ سانس کی نالی کے اوپری حصّہ برونکائی کی سوزش کو کہتے ہیں ۔ یہ بیماری عموماً

نوجوانوں میں ہوتی ہے لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرتی اس کے برعکس بچے بوڑھے

اور کمزور افراد میں یہ بیماری انتہائی شدت اختیار کر سکتی ہے ۔ یہ بیماری الرجی یا

وائرس سے پیدا ہوتی ہے ۔ جس کے نتیجے میں جسم کا قوت مدافعت کا نظام متاثر ہوتا ہے

۔ لہٰذا اس بیماری کے بعد نمونیہ و نظام تنفس کی دیگر بیماریوں کے حملہ کا خطرہ بڑھ جاتا

ہے ۔

  (Types)      اقسام

(Acute Bronchitis) حاد برونکائیٹس (Chronic Bronchitis)   مزمن

برونکائیٹس

(Acute Bronchitis) حاد برونکائیٹس

اس قسم کی برونکائیٹس میں برونکائی کے علاوہ ٹریکیا میں بھی حاد سوزش ہوتی ہے ،

اس کی وجہ سگریٹ نوشی ، نزلہ زکام ، غبار ،دھند ، سرد ہوا وغیرہ ہے

حاد برونکائیٹس کی علامات :

اس بیماری کی ابتداء حلق میں خراش سے ہوتی ہے پھر کھانسی اور گلے میں درد کانٹے

چبھنے کا احساس ہوتا ہے ۔ سانس لینے میں دقت ہوتی ہے ۔ کھانسی شروع میں خشک

پھر بلغم ہری سیاہ اور سخت ہوتی ہے ۔ بعض اوقات بلغم کے ساتھ معمولی خون بھی آتا ہے

۔ دو روز بعد ہلکا ہلکا بخار محسوس ہوتا ۔

(Chronic Bronchitis)  مزمن برونکائیٹس

اگر حاد برونکائیٹس کے اسباب کافی عرصہ تک قائم رہیں تو یہ مزمن برونکائیٹس کہلاتی

ہے ۔ لیکن بعض اوقات کسی نمایاں حاد سوزش کے بغیر بھی مزمن برونکائیٹس ہوجاتی ہے

اس کی وجہ نزلہ زکام ، سگریٹ نوشی ، تمباکو نوشی ، کارخانوں کا دھواں مستقل سرد

ہوائیں وغیرہ ہیں ۔  بعض صورتوں میں امراض قلب میں مبتلا لوگوں میں بھی یہ بیماری

پائی جاتی ہے

وجوہات

اگر مریض درج بالا وجوہات سے ایک عرصہ سے دو چار ہے تو برونکائی کی اندرونی

جھلی میں مستقل تبدیلیاں پیدا ہوجاتی ہیں ۔ مثلاً نئی شریانوں کی پیداوار نئے خلیات کی

پیداوار جس کی وجہ سے برونکائی کی اصلی ساخت بدل جاتی ہے اور مکمل صحت نا

ممکن ہوجاتی ہے ۔ اس قسم کی سوزش میں تمام ساختوں میں سکڑاوَ کا عمل بھی ہوتا ہے

علامات

مستقل بار بار کھانسی کے دورے ، سانس لینے میں دقت ، سینہ و پیٹ میں درد ہارٹ فیل

ہونا ۔

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں