Bran ches 14

Branches of Pathology in Urdu

پیتھالوجی کی شاخیں

1. جنرل پیتھالوجی

پیتھالوجی کی وہ شاخ جو امراض کے متعلق اصول و ضوابط ، نظریات اور ان کی وضاحت کرتی ہے۔




2. کلینکل پیتھالوجی

پیتھالوجی کی وہ شاخ جو مشاہدہ مریض و مرض ، درجات مرض ،دورانیہ مرض اور تشخیص مرض کرتی ہے ۔ عام معالج کا روز مرہ واسطہ پیتھالوجی کی اسی شاخ سے  پڑتا ہے۔




3. پوسٹ مارٹم پیتھالوجی

مریض کے مرنے کے بعد اس کی وجہ( بیماری) معلوم کرنا پوسٹ مارٹم پیتھالوجی  کہلاتا ہے




4. لیبارٹری پیتھالوجی

پیتھالوجی کی یہ شاخ خون ، پیشاب ، پاخانہ ، بلغم وغیرہ کے معائنہ کے ذریعے مرض کی تشخیص کرتی ہے




5. سپیشل پیتھالوجی

کسی مرض کے متعلق خصوصی مطالعہ کرنا سپیشل پیتھالوجی کہلاتا ہے مثلاََ تپ دف ، آتشک ، کینسر وغیرہ کا مطالعہ کرنا – نیز یہ بھی فیصلہ کرتی ہے کہ مرض کا علاج آپریشن سے ہو گا یا دوا دارو سے




6. تجرباتی پیتھالوجی

پیتھالوجی کی اس نئی شاخ میں امراض کا مصنوعی ماحول میں مطالعہ اور تحقیق کی جاتی ہے مثلاََ جانداروں میں مصنوعی طورسے کینسر پیدا کر کے اس کی نمواور ارتقائی منازل اور خرابیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے




7. اسٹیالوجی

اسباب مرض کا مطالعہ اسٹیالوجی کہلاتا ہے




8. گراس پیتھالوجی

جسمانی ساختی تبدیلیوں کا آنکھوں سے مشاہدہ کرنا  گراس پیتھالوجی   کہلاتا ہے




9. مارفالوجی

اعضاء یا جرثوموں کی شکل یا سائز میں پیدا ہونے والی تبدیلوں کا مشاہدہ مارفالوجی کہلاتا ہے




10. ہسٹالوجی

بافتوں میں انتہائی معمولی ساختی تبدیلوں کے خردبینی مشاہدہ کو  ہسٹالوجی   کہتے ہیں




11. بیکٹیریالوجی

مرض اور مرضیاتی تبدیلیوں کا بیکٹیریا کی نسبت سے مشاہدہ کرنا بیکٹیریالوجی  کہلاتا  ہے




12. بائیو کیمسٹری

جسمانی سیال مادوں کی مقدار و ہیَت میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے مشاہدہ کو بائیو کیمسٹری کہتے ہیں اس میں خون، پیشاب ، بلغم وغیرہ کا بغور مشاہدہ اور تجزیہ کیا جاتا ہے




اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں